جموں و کشمیر اور گلگت کی ترقی، عوامی فلاح کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے، جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاؤر عبد الرحمٰن خان کانجو اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *