کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

کراچی(پاکستان امیج) شہر قائد میں آج موسم زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہے گا، جبکہ شام اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ جنوب مغرب سے ہوائیں 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کبھی کبھار تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *