
پشاور(پاکستان امیج) بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی،درخواست مقامی شہری نے وکیل کی وساطت سے دائر کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ بلوں میں 13اقسام کے ٹیکس وصول کئے جا رہے ہیں،بجلی بلوں میں ٹیکسز کا کوئی قانونی جواز نہیں ،ٹیکسز کیساتھ بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی بلوں میں سیل اور انکم ٹیکس غیرقانونی ہے،کنڈا مافیا کا بوجھ بھی عوام پر ڈالا جارہا ہے،واپڈا ملازمین کی مفت بجلی سے بھی عوام متاثر ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ واپڈا ملازمین کی مفت بجلی ختم کی جائے،بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جائے،بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔
Pakistan Image