شاداب خان کی صحت سے متعلق پیش رفت بارے پی سی بی نے آگاہ کردیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کی انجری سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ اب کرکٹر کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔

پی سی بی کے مطابق شاداب خان کے کنکشن میں بہتری آ رہی ہے، گزشتہ روز شاداب نے ہلکی ٹریننگ بھی کی تھی۔جیو نیوز کے مطابق کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کنکشن کی کچھ علامات کی وجہ سے آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاداب خان کو موقع نہیں دیا جارہا، امید ہے کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف وہ میچ کے لیے دستیاب ہوں۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈر جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں کنکشن کا شکار ہوئے تھے، کنکشن کی وجہ سے انہیں پہلے بنگلادیش اور آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھلایا جارہا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *