کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں 30 جون 2026 بروز منگل کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ریٹس جاری کیے جائیں گے۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 37 ہزار 110 روپے ہے۔
مقامی بازار میں فی تولہ چاندی 6 ہزار 324 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 5 ہزار 421 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
Pakistan Image