فٹبال کے عالمی میلے میں نورا فتحی کی دھوم، نیا ترانہ ’چیمپئنز‘ جاری

ممبئی (پاکستان امیج)معروف گلوکارہ اور اداکارہ نورا فتحی نے فٹبال شائقین کے لیے نیا ترانہ ’چیمپئنز‘ جاری کردیا، جسے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے جوش و جذبے سے جوڑا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گانے میں نورا فتحی کے ساتھ تنزانیہ کے معروف موسیقار رے وینی اور امریکی بنگلہ دیشی ڈی جے سنجوئے نے بھی تعاون کیا ہے۔ نورا فتحی نے سوشل میڈیا پر ترانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے اسے کامیابی، جذبے اور جشن کے احساسات سے بھرپور پیشکش قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق ’چیمپئنز‘ نورا فتحی کا فٹبال کے عالمی ایونٹ سے متعلق دوسرا بڑا میوزک پروجیکٹ ہے، اس سے قبل وہ ’سر سر‘ نامی گانے کا بھی حصہ بن چکی ہیں۔ نورا فتحی اس سے پہلے 2022 کے فیفا ورلڈ کپ قطر کے آفیشل ساؤنڈ ٹریک ’لائٹ دی اسکائی‘ میں بھی اپنی آواز اور پرفارمنس کے ذریعے عالمی سطح پر نمایاں ہو چکی ہیں۔

نیا ترانہ ’چیمپئنز‘ فٹبال کے عالمی میلے میں فتح، اتحاد اور کھیل کے جذبے کو اجاگر کرنے والی پیشکش کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس نے شائقین کی توجہ حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *