پیمرا کا جیو نیوز کو نوٹس، لائسنس 15 دن کیلئے معطل

لاہور(پاکستان امیج) پیمرا نے جیو نیوز کو 10 محرم الحرام کو پروگرام سفر عشق میں ناقابل قبول مذہبی تصویرکشی کرنے پر نوٹس بھیجتے ہوئے جیو نیوز کا لائسنس 15 دن کیلئے معطل کر کے نشریات بند کرنے کا حکم دے دیا۔
پیمرا کے مطابق 10محرم الحرام کو جیو نیوز کے پروگرام سفر عشق میں ناقابل قبول مذہبی تصویرکشی کی گئی، ایسی تصویرکشی مذہبی، معاشرتی اور ثقافتی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے۔

پیمرا کی شکایات کونسل مزید سماعت کر کے ریگولیٹری ایکشن کی سفارشات دے گی، دیکھنا ہوگا کیا وجوہات تھیں کہ ایسا واقعہ پیش آیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مذہب کو لے کر ہمیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، ہمیں تصوراتی منظرکشی کی طرف نہیں جانا چاہئے، معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا، حقائق سامنے لائیں گے۔

دوسری جانب جیو نیوز انتظامیہ نے 10محرم کو نشر مواد کے حوالے سے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروگرام سفر عشق میں نشر مواد میں عراق اور مشرق وسطی کے کچھ ممالک میں محدود تعداد میں افراد کی جانب سے اختیار کی جانے والی رسومات کی عکاسی کی گئی تھی۔

جیو نیوز کا مزید کہنا ہے کہ اس مواد کا مقصد کسی مذہبی نقطہ نظر کی نمائندگی کرنا، اس کی تائید کرنا یا اسے فروغ دینا نہیں تھا، متعلقہ مواد کو فوری ہٹا دیا گیا اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جیو نیوز اس غلطی پر معذرت خواہ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *