26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی وفاقی و صوبائی وزرا کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست خارج

راولپنڈی (پاکستان امیج)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں علیمہ خان کی وزرا کو بطور عدالتی گواہ طلب کرنے کی درخواست خارج کردی۔

اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کی عدالتی گواہان کو طلب کرنے کی درخواست کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی، صوبائی وزرا کو بطورعدالتی گواہ طلب کرنےکی درخواست خارج کردی۔

علیمہ خان نے 2 وفاقی وزرا اور ایک صوبائی وزیر سمیت 21 گواہان کو طلب کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مقدمے کے ٹرائل کے دوران استغاثہ کے 19گواہان پر طویل جرح کی گئی، عدالتی گواہان کو طلب کرکے ایک ہی مشق دوبارہ نہیں دہرائی جاسکتی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالتی گواہان کو طلب کرنے کی درخواست کے خلاف دلائل دیے جبکہ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے گزشتہ ہفتے درخواست پر دلائل دیے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *