کراچی (پاکستان امیج)ملک بھر میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ترین نرخ جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.05 روپے خرید اور 279.30 روپے فروخت پر دستیاب ہے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریداری 278.10 روپے اور قیمت فروخت 278.60 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 368.52 روپے خرید اور 372.25 روپے فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ یورو 318.55 روپے خرید اور 322.17 روپے فروخت پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
سعودی ریال کی خریداری قیمت 74.30 روپے اور فروختی قیمت 74.95 روپے ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 75.90 روپے خرید اور 76.75 روپے فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح کینیڈین ڈالر 197.52 سے 201.17 روپے، آسٹریلوی ڈالر 193.37 سے 196.95 روپے اور چینی یوآن 38.10 سے 38.85 روپے کے درمیان خریدو فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 368.33 روپے خرید اور 368.99 روپے فروخت پر برقرار ہے جبکہ یورو 317.81 روپے خرید اور 318.38 روپے فروخت کیا جا رہا ہے۔
سعودی ریال 74.08 روپے خرید اور 74.21 روپے فروخت، جبکہ اماراتی درہم کے نرخ 75 روپے کے قریب برقرار ہیں۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق ملکی اور عالمی مالیاتی صورتحال کے باعث زرمبادلہ کی مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ جاری ہے تاہم امریکی ڈالر سمیت بڑی غیر ملکی کرنسیوں کے نرخ مجموعی طور پر مستحکم دکھائی دے رہے ہیں۔
Pakistan Image