قومی ایئرلائن نے عمرہ کرایوں میں ہزاروں روپے کی کمی کا اعلان کردیا

کراچی (پاکستان امیج) قومی ایئرلائن نے عمرہ کرایوں میں 6 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کردیا ہےجس کا اطلاق فوری ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد سے جدہ کیلئے دو طرفہ عمرہ کرایہ 6 ہزار روپے کی کمی کے بعد 87 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگیا جبکہ کراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 6 ہزار روپے کم ہوکر 79 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ترجمان کا کہنا ہے کہ عمرہ کرایوں میں تقریباً 20 ڈالر کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان اور فیصل آباد سے جدہ کیلئے دو طرفہ کرایہ 93 ہزار روپے جبکہ کراچی اور کوئٹہ سے کرایہ 85 ہزار روپے تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *