شعیب ملک نے ٹی 20ورلڈ کپ 2024ءکے لیے دستیاب ہونے کا اعلان کر دیا

لاہور(پاکستان امیج) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ٹی 20ورلڈ کپ 2024ءکے لیے دستیاب ہونے کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ مجھ سے رابطہ کرے گا تو میں ٹی 20ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔
42سالہ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ”میری خواہش ہے کہ میں پاکستان کے لیے 2024ءکا ٹی 20ورلڈ کپ جیتوں۔ مجھے جسمانی طور پر فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور آج بھی اتنا ہی فٹ ہوں جتنا ماضی میں تھا۔ اگر پی سی بی نے رابطہ کیا تو میں دستیاب ہوں گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *