خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب

پشاور(پاکستان امیج) خیبر کی تحصیل باڑہ میں مبینہ گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی خاتون کو بازیاب کرالیا گیا۔ْ

سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق خیبرپولیس نے 18 جون کو موصول ہونے والی اطلاع پر گھر پر چھاپہ مارا، گھر میں مبینہ طور پر غیر ملکی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

سی سی پی نے بتایا کہ فرانسیسی خاتون نے پاکستانی شہری سےشادی کی تھی اور 2014 سے باڑہ میں مقیم تھں، خاتون کو مبینہ طور پر شوہر کی جانب سےبدسلوکی کا سامنا تھاجب کہ انہیں گھر سے باہرجانےکی بھی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔

سی سی پی او کے مطابق فرانسیسی خاتون کی عمر 54 سال ہے جسے 4 بچوں کے ہمراہ تحویل میں لےکرپشاور منتقل کردیاگیا ہے، خاتون نے واپس فرانس جانے کی خواہش ظاہر کی ہے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے جب کہ فارن آفس کی وساطت سے فرانسیسی سفارت خانےکو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

مزید برآں واقعےسے متعلق متاثرہ خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *