اسلام آباد(پاکستان امیج)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وفاقی بجٹ اجلاس کے دوران اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے ورکنگ لنچ، ڈنر اور چائے کے اخراجات پورے کرنے کی خاطر وزارتِ پارلیمانی امور کے لیے ایک کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
پرو پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق وزارتِ پارلیمانی امور نے ای سی سی کو آگاہ کیا کہ وہ قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں کے بجٹ اجلاسوں سمیت پارلیمانی امور کے انتظام کی ذمہ دار ہے۔
وزارت کا موقف ہے کہ سالانہ بجٹ اجلاس ایک اہم آئینی عمل ہے، جس کے لیے دونوں ایوانوں کے طویل اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں، جو اکثر اوقات معمول کے دفتری اوقات سے بھی تجاوز کر جاتے ہیں۔
Pakistan Image