پارلیمنٹ لاجز کو ویگو ڈالوں سے بچائیں، شام کے بعد وزیر کی گاڑی پر جھنڈا نہیں ہوناچاہئے،خواجہ آصف

اسلام آباد(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز کو ویگو ڈالوں سے بچائیں، شام کے بعد وزیر کی گاڑی پر جھنڈا نہیں ہوناچاہئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کے تقدس پر کوئی سمجھوتا نہ کریں،مسلح افواج،اعلیٰ عدلیہ ججز کے خلاف کسی کو بات نہ کرنے دیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ اراکین میرے ساتھ بیٹھ کر کوڈآف کنڈکٹ طے کریں، یہ ضروری ہے۔

ایوان میں خواجہ آصف کا کہناتھا کہ مجھے اور نوازشریف کو توہین کے الزام میں عدالت طلب کیاگیا، 4اراکین کو بھی توہین کے الزام میں عدالت طلب کیاگیا،یہاں فوج پر بھی تنقید ہوتی ہے میں خود کرتا رہا ہوں،سب اراکین ملکر ضابطہ اخلاق بنا لیں،حاضر سروس جج کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن ملکر ضابطہ اخلاق بنا لیں،خواجہ آصف نے کہاکہ ہماری پارلیمنٹ لاجز کو ویگو ڈالوں سے بھی بچائیں،شام کے بعد وزیر کی گاڑی پر جھنڈا نہیں ہوناچاہئے،وزیر گاڑی میں نہ ہو تو جھنڈا لگانے کی اجازت نہیں ہوتی، اس بارے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے کہ ویگو ڈالا لاجز میں داخل نہ ہو, ان کا کہناتھاکہ ویگوڈالا بے حیائی ہے،ہم اقتدار میں ہوتے ہیں تو ہمارے آگے پولیس ہوتی ہے، اور جب ہم اقتدار میں نہیں ہوتے تو ہمارے پیچھے پولیس ہوتی ہےویگو ڈالے سڑکوں پر بھی بین کرنے چاہیں‘۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *