غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویز الہٰی، محمد خان بھٹی کو سپریم کورٹ کا نوٹس

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ سے پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کیس کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے غیر قانونی بھرتیوں کے شریک ملزم رائے ممتاز کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب کا موقف تھا کہ ملزم محمد خان بھٹی ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں، ملزمان ضمانت کے بعد 18 مرتبہ عدالت سے غیر حاضر رہے۔ ملزمان کی غیر حاضری سے ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

عدالت نے پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس کرکے جواب طلب کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *