ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال فرما گئے

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مرحوم منہاج القرآن کے دارالافتاء کے سربراہ علوم اسلامیہ اور فقہ کے استاد تھے۔ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کے ہزارہا تلامذہ اندرون، بیرون ملک خدمت دین انجام دے رہے ہیں۔
مرحوم عرصہ 38 سال سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے۔ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم کی نماز جنازہ چئیرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پڑھائیں گے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرحوم کے وصال پرےگہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم فقہ اسلامی کے عالم اور ایک بے ریا اور ممتاز عالم دین تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email