ملازمین کی تنخواہ، پنشن سمیت دیگر الاؤنسز میں اضافے سے متعلق وزارت خزانہ کی تجاویز سامنے آگئیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ وزارت خزانہ نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی سفارش بھی کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنوینس الاؤنس اور میڈیکل الاؤنس میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کو ملنے والے ایڈہاک الاؤنسز میں سے ایک الاؤنس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دو فیز میں اضافہ ہوگا، گریڈ ایک کے ملازمین میں زیادہ اضافہ ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ کریڈ سترہ سے بائیس تک کے ملازمین میں کم اضافہ ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

راولپنڈی میں گھر کے اندر زور دار دھماکا، 6 افراد زخمی

راولپنڈی(پاکستان امیج)گھر کے اندر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email