شہریوں کے لیے خوش خبری، حکومت کا بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستانی شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ حکومت نے ایک بڑی سہولت گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے عوام کی سہولت اور دیرینہ مطالبے پر پاسپورٹ کو ان کی دہلیز پر پہنچانے کی نئی ڈیجیٹل سروس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس اقدام کا مقصد شہریوں کو طویل قطاروں اور دفاتر کے چکروں سے نجات دلانا ہے تاکہ پاسپورٹ کا حصول آسان ہو سکے۔

اجلاس کے دوران ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس کے قیام کے لیے تمام تر ضروری ضابطہ کار اور نئی ایس او پیز (SOPs) کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس ڈیجیٹل نظام کے مکمل نفاذ کے بعد پاسپورٹ بنوانے کا عمل نہ صرف تیز ہوگا بلکہ شفافیت بھی یقینی بنے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

ملتان سے مری جانے والی سیاحوں کی گاڑی میں آتشزدگی، بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے10افراد جاں بحق،13زخمی

ملتان (پاکستان امیج)مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے قریب ملتان سے سیر کے مری جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email