حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وائٹیلیٹی بلاسٹ میں لائسیسٹرشائر کے خلاف میچ میں حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔اس دوران انہوں نے بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بہترین بولر حسن علی نے یہ کارنامہ صرف 243 میچز میں انجام دیا اور افغان اسپنر راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ راشد خان نے 350 وکٹوں کا ہندسہ 251 میچز میں مکمل کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *