پاکستانی دلہن کی اپنی شادی میں کیے گئے ڈانس کی ویڈیوبھارت میں وائرل

اسلام آباد(پاکستان امیج) ڈانس پاکستان اور بھارت کی شادیوں کا جزو لازم ہے اور دلہنوں کے اپنی شادی کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیوز آئے روز سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہتی ہیں۔ ان دنوں ایک پاکستانی دلہن کی اپنی شادی میں کیے گئے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس کی ڈانس میں مہارت کی تعریف بھارت میں بھی کی جا رہی ہے۔
بھارتی نیوز ویب سائٹ‘اوڑیسا ٹی وی’ کے مطابق یہ عروسی جوڑے میں سجی دلہن بالی ووڈ گلوکارہ شریا گھوشال کے گیت ‘قولی متا’ پر ڈانس کر رہی ہوتی ہے۔ اس گیت کا کچھ حصہ عربی زبان میں بھی ہے جو سعد لمجرد نامی گلوکارنے گایا ہے اور اس گیت کا نام بھی اس کے عربی زبان کے بولوں سے لیا گیا ہے۔
دلہن کے ڈانس کی یہ ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ ‘escubephotoworks’ پر پوسٹ کی گئی ہے جسے اب تک 15لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور کمنٹس میں صارفین دلہن کے خوبصورت رقص کی تعریف کے ساتھ اس کے لیے نئی زندگی کی شروعات پر نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *