ہم نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پیپلزپارٹی ہمیشہ امید کی بات کرتی ہے: آصفہ بھٹو

نگر(پاکستان امیج) خاتون اول آصفہ بھٹو نے کہا کہ ہم نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پیپلزپارٹی نفرت نہیں ہمیشہ امید کی بات کرتی ہے۔
خاتون اول آصفہ بھٹو نے نگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، بلاول بھٹو گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے، بلاول بھٹو صرف سیاست نہیں عوام کے مستقبل کی بات کرتے ہیں۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاست کا مقصد صرف حکومت حاصل کرنا نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے، بلاول بھٹو کی ترجیح عوام ہیں، نگر کے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

خاتون اول کا مزید کہنا تھا کہ تیر صرف الیکشن نشان نہیں، تیر مظلوم کی آواز اور جمہوریت کی پہچان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *