ملک بھر میں جون کا مہینہ کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے جون 2026 کے لیے بارشوں اور درجہ حرارت کا آؤٹ لک جاری کر دیا۔

تازہ پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق یا معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔

شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بارشیں معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ شمالی سندھ اور مغربی پہاڑی علاقوں میں بارشیں معمول کے قریب رہنے کی توقع ہے۔

اسی طرح جون میں ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *