مریم نواز کا بچوں کی کردار سازی میں والدین کی قربانیوں کو خراجِ تحسین

لاہور(پاکستان امیج) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کی پرورش اور کردار سازی میں والدین کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
والدین کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام والدین کو ڈھیروں سلام، بچوں کی پرورش اور کردار سازی میں والدین کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے والدین کی قربانیوں، محبت اور بچوں کی زندگی میں ان کے کردار کو بھی سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین کے احترام، حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے، دنیا کی سب سے بڑی نعمت والدین ہیں، ان کی محبت، دعائیں اور رہنمائی بچوں کیلئے سب سے قیمتی اثاثہ ہوتی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ زندگی میں ہر کامیابی اپنے والدین کی بدولت حاصل کیں، میرے والد اور قائد محمد نواز شریف نے ہمیشہ غریب اور نادار افراد کی خدمت کی تلقین کی، چیف منسٹر کا عہد سنبھالا تو میرے والد محمد نواز شریف نے سب سے زیادہ حوصلہ افزائی کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *