صدر مملکت کی گنتی تو ٹھیک ہے،چیف جسٹس کے 90روز میں انتخابات کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(پاکستان امیج)90روز میں انتخابات کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ صدر نے صرف بتایا ہے89ویں دن فلاں تاریخ بنتی ہے،صدر مملکت کی گنتی تو ٹھیک ہے،صدر نے تو صرف ایک خط میں گنتی پوری کرکے لکھ دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں،الیکشن کمیشن حکام، اٹارنی جنرل اور پی ٹی آئی وکیل علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے،پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ علی ظفر صاحب! کیا آپ سیاسی جماعت کی نمائندگی کررہے ہیں؟آپ صدر کو ایک فون کرکے کیوں نہیں کہتے کہ تاریخ دیں؟وکیل علی ظفر نے کہاکہ وہ صدر پاکستان ہیں پورے ملک کے صدر ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ ہم سے ان کیخلاف کارروائی چاہ رہے ہیں؟صدر ہاتھ کھڑے کرکے کہہ رہے جاؤ عدالت سے رائے لے لو،صدر مملکت پھر خود رائے لینے آتے بھی نہیں،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ انتخابات میں التوا کیلئے الیکشن کمیشن سمیت سب ذمہ دار ہیں،مقررہ مدت گزرنے کے بعد ہر دن آئینی خلاف ورزی ہورہی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ صدر نے صرف بتایا ہے89ویں دن فلان تاریخ بنتی ہے،صدر مملکت کی گنتی تو ٹھیک ہے،آرٹیکل 248کو بھی مدنظر رکھیں،صدر نے تو صرف ایک خط میں گنتی پوری کرکے لکھ دی،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکشن 57کے تحت اب تاریخ دینے کااختیار ہمارا ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ہمیں صدر کے دفتر کا بہت احترام ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *