عید پر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی بڑی آمد متوقع، دفعہ 144 نافذ

مری:(پاکستان امیج) ملکۂ کوہسار مری میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کی متوقع بڑی تعداد کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق عید کے موقع پر مری میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے تاکہ ٹریفک اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھا جا سکے، سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت کیلئے مختلف مقامات پر فیسلیٹیشن سینٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوقع رش کو مدنظر رکھتے ہوئے 200 سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں، جو شہرمیں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں معاونت کریں گے۔

مزید برآں مال روڈ پر فیملیز کے لئے خصوصی سہولت فراہم کرتے ہوئے بیچلر ٹورسٹس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاکہ سیاح خاندانوں کو بہتر اور پرسکون ماحول میسر آسکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *