کام کریں گے تو ووٹ ملے گا پھر فارم 45 بھی آپ کا ہوگا اور فارم 47 بھی، عارف حبیب

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان کے معروف بزنس مین عارف حبیب نے کہا ہے کہ کام کریں گے تو ووٹ ملے گا پھر فارم 45 بھی آپ کا ہوگا اور فارم 47 بھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں شاہراہ بھٹو کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں بلاول بھٹو کے ساتھ پارٹی رہنما، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور عارف حبیب سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف حبیب نے کہا کہ سندھ سب سے مالدار صوبہ ہے جہاں سمندر، دریا اور پہاڑ ہیں۔

عارف حبیب نے کہا کہ خوشی ہے سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ساتھ کام کر رہی ہے، شاہراہ بھٹو منصوبے کا پہلا فیز مکمل کیا گیا یہ بہت اچھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ بھٹو سے شہر میں ہیوی ٹریفک سے جان چھوٹ جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *