ویرات کوہلی کی شرمناک حرکت، جینٹلمین گیم کو داغدار کردیا

نئی دہلی (پاکستان امیج)بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نہ صرف اپنے کھیل بلکہ اسپورٹس مین اسپرٹ کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہیں۔

ویرات کوہلی بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی دوستانہ انداز میں تحفے تحائف دیتے اور لیتے نظر آتے رہے ہیں۔

تاہم اب بھارت کی متنازع انڈین پریمیئر لیگ میں ویرات کوہلی بھی ایک متنازع شرمناک حرکت کے باعث خبروں میں آگئے ہیں۔

گزشتہ روز سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بینگلور کے درمیان میچ کے بعد جب دونوں ٹیمیں ہاتھ ملانے کے لیے میدان میں آئیں تو ویرات کوہلی نے ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہیں ملایا۔

ویرات کوہلی کے ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہ ملانے کی وجہ تو سامنے نہیں آسکی لیکن شائقین کرکٹ بالخصوص کوہلی کے مداح بھی ان کے اس عمل پر شدید حیران ہیں۔

بعض صارفین کی جانب سے ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *