اسلام آباد(پاکستان امیج) سابق قومی کپتان مصباح الحق نے2ہونہار باؤلرز کے متعلق بتا دیا جن کی بدولت پاکستان میں ایک بار پھر ’سپن باﺅلنگ‘ کا احیاءہو سکتا ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ2 نام فیصل اکرم اور سفیان مقیم ہیں۔
فیصل اکرم انڈر 16سے آئے ہیں اور انہیں تاحال زیادہ چانس نہیں ملا۔ لہٰذا وہ کہیں بھی قابل ذکر باﺅلنگ نہیں کر سکے۔ مصباح کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصل اکرم کو پاکستان کے خلاف پریکٹس میچز کی دعوت دی، جن میں اس نے انتہائی بہترین باﺅلنگ کرائی۔
دوسرا کھلاڑی سفیان مقیم اس وقت پاکستانی شاہینوں کے لیے کھیل رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بھی ان دونوں باﺅلرز کی اپنے آفشل ایکس اکاﺅنٹ کے ذریعے ستائش کی گئی ہے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ دونوں سپن باﺅلرز ایک بار پھر پاکستان کو سپن باﺅلنگ میں عروج دلا سکتے ہیں اور تبریز شمسی اور کلدیپ یادو کی طرح انٹرنیشنل سٹار بن سکتے ہیں۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image