پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد دفعہ 144 نافذ

لاہور(پاکستان امیج) پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے میں ائیر بیسز اور ہوائی اڈوں کو محفوظ بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور مذکورہ علاقوں میں کبوتر بازی، لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں و گوشت پھینکنے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا اور پنجاب بھر میں پابندیوں کا اطلاق 30 روز کے لیے ہوگا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق مذکورہ سرگرمیاں فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ اور فلائٹ سیفٹی کے لیے شدید خطرہ ہیں، احکامات صوبہ بھر میں قائم کمرشل ائیرپورٹس کی حدود میں بھی نافذ العمل ہونگے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *