سلمان خان اسپتال کے باہر پاپارازیوں پر برہم، کس سے ملنے آئے تھے؟

ممبئی (پاکستان امیج)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان 20 مئی کو ممبئی کے ایک اسپتال کے باہر فوٹوگرافرز کے ہجوم اور شور شرابے پر برہم ہو گئے، جس کے بعد ان کا ردعمل سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان ممبئی کے علاقے ماہم میں واقع ہندو جا اسپتال سے باہر نکل رہے تھے کہ اسی دوران پاپارازی کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی اور انہیں قریب سے گھیر کر ویڈیوز اور تصاویر بنانا شروع کر دیں۔ صورتحال اس قدر غیر آرام دہ ہوگئی کہ اداکار کو کچھ دیر کے لیے رکنا پڑا۔

ہجوم اور شور بڑھنے پر سلمان خان نے فوٹوگرافرز کو سختی سے مخاطب کرتے ہوئے انہیں اپنے رویے کو بہتر بنانے کی ہدایت دی، جس پر انہوں نے فوری طور پر معذرت کی اور کیمرے نیچے کر لیے۔ اس کے بعد اداکار اپنی گاڑی کی طرف روانہ ہو گئے۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ وہ اسپتال کس سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے، تاہم بڑی تعداد میں صارفین نے سلمان خان کے مؤقف کی حمایت کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ اسپتال جیسے حساس مقام پر اس طرح کا رویہ غیر مناسب ہے، جہاں مریض اور ان کے اہلخانہ پہلے ہی ذہنی دباؤ میں ہوتے ہیں، ایسے میں شور شرابہ مزید تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچھ دن قبل ہی سلمان خان نے اپنی تنہائی سے متعلق وائرل ہونے والے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے الفاظ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ وہ اپنی سماجی زندگی سے خوش ہیں لیکن کبھی کبھار ’’سوشل بیٹری‘‘ کم ہونے پر لوگوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *