پنکی کی عدالت پیشی پر سنگین غفلت، پولیس افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش

کراچی (پاکستان امیج)منشیات فروشی کےالزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی پر ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ڈی آئی جی ویسٹ نے تحقیقات مکمل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ کی تحقیقات میں پنکی کی عدالت پیشی کے موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی سنگین غفلت سامنے آئی، تحقیقات کے دوران ایس ایس پی سمیت15افسران و اہلکاروں کے بیان ریکارڈ کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں کچھ پولیس افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *