کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار، پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کا معاہدہ طے

کراچی (پاکستان امیج)شہرِ قائد کے لیے ایک اور اہم بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، جس کے مطابق پاکستان کی بلند ترین عمارت ’’برجِ قائد‘‘کی تعمیر کا باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

یہ معاہدہ ڈی ایچ اے سٹی کراچی اور اے بی ایس ڈیولپرز کے درمیان طے پایا ہے، جس کے تحت 82 منزلہ منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔

منصوبے کے مطابق 941 فٹ اونچی ’’برجِ قائد‘‘ پاکستان کی بلند ترین عمارت ہوگی، جو کراچی میں ڈی ایچ اے سٹی کے اندر تعمیر کی جائے گی۔ جدید طرزِ تعمیر پر مبنی یہ منصوبہ تقریباً 6 ایکڑ اراضی پر محیط ہوگا اور اس کی تکمیل کے لیے 6 سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

منصوبے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 941 فٹ بلندی کا این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اے بی ایس ڈیولپرز اس منصوبے پر بین الاقوامی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی نگرانی میں کام کرے گا۔

’’برجِ قائد‘‘ کی تعمیر سے کراچی میں جدید شہری انفرا اسٹرکچر کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ متوقع ہے جب کہ یہ منصوبہ پاکستان میں جدید ہائی رائز ڈیولپمنٹ کے ایک نئے دور کا آغاز تصور کیا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *