صبا فیصل کے اپنی بہو نیہا سے معاملات سلجھ گئے

کراچی (پاکستان امیج) معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل اور ان کی بڑی بہو نیہا سلمان کے درمیان معاملات سلجھ گئے، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بہو کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد بھی دے دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بہو نیہا سلمان اور بیٹے سلمان فیصل کی تصویر شیئر کی۔ سینئر اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں بہو کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے مائی پریٹی بہو نیہا، جیتی رہو، ایک دوسرے کے ساتھ خوش و آباد رہو۔

صبا فیصل نے سوشل میڈیا پر بہو کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تو بہو نے بھی جوابا اپنی ساس کی انسٹا اسٹوری ری شیئر کر کے ان کی محبت کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *