گورنر خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو پنجاب کی طرز پر لاک ڈاؤن کے خاتمے کی تجویز

پشاور(پاکستان امیج) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو پنجاب کی طرز پر لاک ڈاؤن کے خاتمے کی تجویز پیش کردی۔

جمعہ کو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں گورنر نے وزیر اعلیٰ کو پنجاب کی طرز پر لاک ڈاؤن کے خاتمے کی تجویز پیش کی۔

گورنر نے دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز کے اوقات میں نرمی کی تجویز دی۔

گورنرہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے گورنرکی تجاویز سے اتفاق کیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مارکیٹوں کےاوقاتِ کار میں نرمی سے تاجروں کا مالی نقصان کم ہوگا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

گورنرہاؤس کے اعلامیے کے مطابق گورنر اور وزیر اعلیٰ نے صوبے کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ پنجاب بھر میں یکم جون تک کاروباری اوقات کی رات 8 بجےتک پابندی ختم کردی گئی جبکہ سندھ حکومت نے بھی کفایت شعاری مہم کے تحت لگایا گیا لاک ڈاؤن ختم کر دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جیت لیا

سعودی عرب (پاکستان امیج )سعودی پرو لیگ کے آخری مرحلے میں کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email