چلے کے بعد اب شیخ رشید کا تبلیغی اجتماع میں شرکت کا فیصلہ، واپسی پر لال حویلی شفٹ ہونے کا اعلان

راولپنڈی(پاکستان امیج ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی کھل گئی ہے جس میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد شفٹ ہو جاوں گا، یاد رہے کہ کئی دن کی روپوشی کے بعد گزشتہ دنوں شیخ رشید منظرعام پر آئے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ ’’چلے‘‘ پر تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ الحمداللہ میری کارڈک کی رپورٹ کافی حد تک تسلی بخش ہے اور اب میری سرجری نہیں ہو رہی، یہ سب آپ کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لال حویلی کو جسٹس مرزا وقاص روف صاحب کے حکم پر کھول دیا گیا ہے جس کی تزئین و آرائش کے بعد 6 نومبر کو میں لال حویلی شفٹ ہو جاوں گا، آج رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے جا رہا ہوں اور 5 تاریخ کی دعا کے بعد 6 تاریخ کو ان شا اللہ لال حویلی میں موجود ہوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرا 80 فیصد سامان، ٹیلی فون اور پیسے واپس کر دیے گئے ہیں، امید ہے باقی 20 فیصد سامان بھی واپس کر دیا جائے گا، میری تمام مقدموں میں ضمانت ہے اور میرے چلے کے دوران اگر کوئی کیس بنایا گیا ہے تو وہ میرے علم میں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اعتزاز احسن، سردار لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور خاص طور پر سردار عبدلرازق کا مشکور ہوں جنہوں نے 12 مقدمات میں میری ضمانت کروانے میں بغیر فیس کے کلیدی کردار ادا کیا، فردا فردا سب کا شکریہ ادا کرنے ان کے گھروں میں بھی جاوں گا۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آج کی اہم ترین بات سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو معطل کرنے سے انکار کر دیا ہے جو کہ بڑی اہم بات ہے، کوشش کروں گا کہ لاہور میں میڈیا سے بات کر سکوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *