ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی کانسٹیبل شہید

لنڈی کوتل (پاکستان امیج)ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کانسٹیبل عاصم ولد سید غواس قوم شینواری چھٹی پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے جہاں اپنے گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *