کراچی (پاکستان امیج) اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر قیمت میں اضافے کے بعد 283 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر ٹریڈ ہونے لگا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 28 پیسے اضافے سے 282 روپے 75 پیسے پر پہنچ گئی۔ اس سے قبل کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ڈالر 53 پیسے اضافے سے 282 روپے کے ریٹ پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔
Pakistan Image