اچانک بادل برس پڑے! لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور(پاکستان امیج )لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سہ پہر کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں اچانک موسم نے کروٹ لی اور آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں۔ کچھ ہی دیر میں شہر کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش شروع ہو گئی جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی، جس سے درجہ حرارت میں واضح کمی واقع ہوئی۔

بارش سے مال روڈ، کلمہ چوک، مسلم ٹاؤن، اچھرہ، شمع سٹاپ، شادمان اور گلبرگ سمیت متعدد علاقے متاثر ہوئے جہاں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے اور آئندہ چند گھنٹوں تک موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *