جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے:وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی افغان طالبان حکومت کو وارننگ

اسلام آباد (پاکستان امیج ) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کی طالبان حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ کابل حکومت بھارت کی پراکسی بنی ہوئی ہے، کابل ہمیں دہشت گردی روکنے کی یقینی دہانی نہیں کروا رہا۔ دہلی اور کابل میں کوئی فرق نہیں، چاہے مشرقی سرحد ہو یا مغربی، اس وقت دونوں سرحدوں پر ایک ہی دشمن ہے۔ہم نے 3 ملکوں کے ساتھ مل کر ان کو سمجھانے کی بہت کوشش کی، قطر ، سعودی عرب اور ترکیہ نے بھی مذاکرات میں ہمارا ساتھ دیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج غیر مشروط شہادتیں دے رہی ہے، اگر کوئی بچہ سرحد پر جا کر اپنی جان دیتا ہے اس کی شناخت پاکستان ہوتی ہے۔

وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ لمبے عرصے تک کے پی حکومت کا تعاون نہیں تھا تاہم اب ہے۔ ان سب کو معرکۂ حق کی تقریب میں بلایا گیا کوئی نہیں آیا، ان کا نام نہیں لینا چاہتا جنہیں بلایا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

بینک بغیر مصدقہ قانونی وجہ شہریوں کے اکاؤنٹس بند نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکوں کو بغیر مصدقہ قانونی وجہ شہریوں کے بینک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email