راولپنڈی میں ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا آغاز، نئے سسٹم کی خاصیت کیا ہے؟

راولپنڈی(پاکستان امیج)راولپنڈی میں ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت شواہد پر مبنی چالان کیے جائیں گے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق راولپنڈی میں پہلی بار شواہد پر مبنی ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا، ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان کرکے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ اور قابلِ تصدیق ہوگی۔ موقع پر شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور ایف آئی آر کے متعلق تصدیق بھی ہوسکے گی۔

ترجمان کے مطابق گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری ویری فکیشن ہوگی۔ تجاوزات ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر بھی ڈیجیٹل کارروائی ہوگی۔

انٹیگریٹڈ سسٹم کے تحت ای چالان، ایف آئی آر اسٹیٹس اور کریمنل ریکارڈ بھی چیک ہوگا۔ ٹریفک وائلیشن کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے شہریوں کو موصول ہوسکیں گی۔

سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم کے مطابق ڈیجیٹل شواہد سے شفاف اور بلا امتیاز انفورسمنٹ یقینی بنائیں گے۔ ون ایپ کے نفاذ سے سڑکوں پر نظم و ضبط اور محفوظ سفر کو فروغ ملے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *