سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اسلام آباد(پاکستان امیج)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں 3 روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی کے نرخ بھی بڑھ گئے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4100 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 3515 روپے بڑھکر 422206 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 41 ڈالرکے اضافےسے فی اونس سونا 4701 ڈالر کا ہوگیا، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 395 روپے بڑھکر 8908 روپے ہوگئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *