پی ٹی آئی کے اہم رہنما انتقال کرگئے

ملتان (پاکستان امیج)پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور انصاف یوتھ ونگ ملتان کے سابق جنرل سیکرٹری حافظ عدنان خان انتقال کر گئے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حافظ عدنان خان کچھ عرصے سے بیمار تھے،وہ 9 مئی مقدمات میں گرفتاری کے بعد جیل میں قید رہے اور سزا مکمل کرنے کے بعد رہا ہو گئے تھے۔

جیل سے رہا ہونے کے بعد ان کی طبیعت مسلسل ناساز رہی، گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ان کا شمار ملتان میں پی ٹی آئی کے متحرک اور سرگرم رہنماؤں میں ہوتا تھا، ان کا انصاف یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو سیاسی طور پر متحرک کرنے میں اہم کردار رہا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *