شاہین آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

لاہور(پاکستان امیج)شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے گزشتہ روز مومن الحق کو آؤٹ کرکے بین الاقوامی کرکٹ میں چار سو وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پاکستان کے پانچویں فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں، ان سے پہلے 400 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان ، شعیب اختر اور عمرگل بھی حاصل کرچکے ہیں۔

شاہین آفریدی مجموعی طور پر پاکستان کے نویں باؤلر ہیں، ان سے قبل تین پاکستان اسپنرز بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں، ان میں ثقلین مشتاق، سعید اجمل اور شاہد آفریدی شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *