اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کے باعث انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 71 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، جس سے 100 انڈیکس 792 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 71 ہزار 298 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 70 ہزار 506 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر2 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 65 پیسے ہو گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *