ٹھٹھہ: جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار

کراچی (پاکستان امیج)جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، انجن سمیت 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی لوپ لائن میں داخل ہوتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، بریک فیل ہونے کے باعث مال گاڑی سیفٹی بلاک توڑ کر پٹڑی سے باہر آگئی۔

حادثے میں ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام اور عملے نے موقع پر پہنچ کر بحالی کا کام شروع کر دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *