شکارپور: باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق، دلہا دلہن سمیت 26افراد زخمی

شکارپور(پاکستان امیج)میان جوگوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں کی بس ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک بچے سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ افسوسناک واقعے میں دولہا اور دلہن سمیت 26 افراد زخمی بھی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بس بلوچستان کے شہر اوستہ محمد سے میر پور برڑو جارہی تھی کہ میان جو گوٹھ کے مقام پر بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

مدر ڈے ماؤں کی غیر معمولی محبت و قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے: مریم نواز

لاہور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مدر ڈے ماؤں کی غیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email