پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

لاہور (پاکستان امیج) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا ،انہیں یکم نومبر کوسہ پہر چار بجے طلب کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیراسد عمر کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس لاہور قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق اسد عمر کو 5 ایف آئی آرزکی تحقیقات سے متعلق پیش ہونے کی ہدایات دی گئی ہیں،اسد عمر کو تھانہ سرور روڈ ،تھانہ گلبرگ تھانہ شادمان اور تھانہ ریس کورس میں درج مقدمات میں طلب کیا گیا۔اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *