انڈے کھانا آپ کو خطرناک دماغی بیماری سے بچا سکتا ہے!

لاہور(پاکستان امیج)چاہے آپ انڈے فرائی کر کے کھائیں یا ابال کر یہ معمولی سی غذا دماغی بیماری کے خطرے کو حیران کن حد تک کم کر سکتی ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق انڈے کھانے سے ڈیمینشیا کا خطرہ تقریباً ایک تہائی تک کم ہو سکتا ہے۔

65 برس سے زائد عمر کے تقریباً 40 ہزار افراد پر کی گئی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ جو لوگ باقاعدگی سے انڈے کھاتے تھے، اُن میں الزائمرز بیماری کی تشخیص کا امکان کم تھا۔

تحقیق کے مطابق جو لوگ ہفتے میں کم از کم پانچ دن روزانہ ایک انڈہ کھاتے تھے، اُن میں اس دماغی بیماری کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 27 فی صد تک کم تھا جو کبھی انڈے نہیں کھاتے تھے۔

یہاں تک کہ مہینے میں صرف ایک سے تین بار انڈے کھانے والوں میں بھی الزائمر کا خطرہ 17 فی صد کم پایا گیا، جبکہ ہفتے میں دو سے چار انڈے کھانے والوں میں یہ خطرہ 20 فی صد تک کم دیکھا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

مسلسل کھانسی میں آرام کے لیے شہد اور ادرک سمیت چند گھریلو تدابیر

لاہور(پاکستان امیج )موسم کی تبدیلی کے ساتھ نزلہ، زکام اور کھانسی کی شکایات عام ہوجاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *