اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جب کہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318 روپے96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 21 روپے 7پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس سے نئی قیمت 287 روپے 54پیسے سے گر کر 265 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اس کے برعکس جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن جیٹ 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ جیٹ فیول کی قیمت 388 روپے 55 پیسے سے بڑھا کر 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے کمرشل جہازوں کے ٹکٹس مزید مہنگے ہو جائیں گے۔
گزشتہ شب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 15 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر پیٹرولیم لیوی کا مزید بوجھ ڈالا گیا ہے۔
Pakistan Image