پاکستان کو آئی ایم ایف سے 200 ملین ڈالر ملنے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان کو آئی ایم ایف کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرام کے تحت 200 ملین ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والے عالمی مالیاتی اجلاسوں میں کلائمٹ فنانسنگ پر پیشرفت سامنے آ گئی ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات پر زور بڑھ گیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان نے کلائمٹ ایکشن کے لیے مالی وسائل اور بجٹ ترجیحات پر اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے اور ماحولیاتی منصوبوں کے لیے بین الاقوامی مالی معاونت بڑھانے پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کا اہم اجلاس جمعہ کو متوقع ہے جس میں پاکستان سے متعلق اہم فیصلے کا امکان ہے۔

حکومت نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی تعاون مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں قومی بجٹ اور وسائل کی تقسیم میں کلائمٹ پالیسی کو اہم ترجیح دینے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے ترقی پذیر ممالک کے لیے ماحولیاتی فنڈنگ پر زور دے رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *